اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاک بحریہ میں دو نئے جنگی بحری جہازوں کی باقاعدہ شمولیت

06 Sep 2024
06 Sep 2024

(لاہور نیوز) یوم دفاع کے موقع پر پاک بحریہ میں دو نئے جنگی بحری جہاز باقاعدہ طور پر شامل کر لیے گئے۔

یوم دفاع پر پاک بحریہ میں دو نئے جنگی بحری جہازوں کی باقاعدہ شمولیت کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، پی این ایس بابر اور پی این ایس حنین پاک بحریہ کے فلیٹ میں شامل کر لیے گئے۔

صدر آصف علی زرداری بطور مہمان خصوصی تقریب میں پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام معزز مہمانوں کو میرا سلام،  یوم دفاع پر شاندار تقریب کا انعقاد باعث فخر ہے،  2018میں ترکیہ کے ساتھ ملجم کلاس شپس بنانے کا معاہدہ کیا گیا، دونوں جہاز سٹیٹ آف دی آرٹ ہیں اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں۔

ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ ملجم کلاس کا منصوبہ دفاعی شعبے میں ترکیہ اورہالینڈ کے ساتھ تعاون کے ایک نئے دورکا آغاز ہے، پاک بحریہ ملکی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

صدر آصف زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع پراس عظیم تقریب میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے، کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے ہماری مسلح افواج ہمہ وقت تیار ہیں، مضبوط پاک نیوی سمندری سرحدوں کی حفاظت کی ضمانت ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ یوم دفاع پر پاک بحریہ میں 2جہازوں کی شمولیت باعث اطمینان ہے، دونوں جہاز میری ٹائم چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

پاک بحریہ کے فلیٹ میں شامل پی این ایس بابر ترکیہ میں جبکہ پی این ایس حنین رومانیہ میں تیار کیا گیا، ورٹیکل لانچنگ سسٹم سے لیس بابر کلاس کے 4 جہاز پاک بحریہ میں شامل ہے، پی این ایس بابرورٹیکل لانچنگ سسٹم سے لیس ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے