اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انٹرا پارٹی کیس: پی ٹی آئی کی چاروں متفرق درخواستیں مسترد

06 Sep 2024
06 Sep 2024

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی کیس میں پی ٹی آئی کی چاروں متفرق درخواستیں مسترد کرتے ہوئے دس صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کا فیصلہ ممبر سندھ نثار درانی کی جانب سے تحریر کیا گیا ہے جس میں انٹرا پارٹی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر پی ٹی آئی کا اعتراض مسترد کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں تحریک انصاف کے التواء کی درخواست بھی مسترد کر دی جبکہ انٹرا پارٹی انتخابات کی کارروائی مخصوص نشستوں میں کمیشن کی درخواست پر فیصلے تک مؤخر کی استدعا بھی مسترد کی گئی ہے۔

فیصلے میں الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کو ایف آئی اے سے پارٹی آفس سے  لے جائے گئے دستاویزات کی واپسی کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق الیکشن ایکٹ2017ء کی شق 208 کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کے قانونی تقاضوں کا جائزہ لینا کمیشن کی ذمہ داری ہے، شق 209 تھری کے تحت سرٹیفکیٹ کے اجراء کے حقائق دیکھنا کمیشن کہ ذمہ داری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے