اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

6 ستمبر 1965 کی تاریخی فتح ہمیشہ یاد رکھی جائے گی: سروسز چیفس

06 Sep 2024
06 Sep 2024

(لاہور نیوز) یوم دفاع کے موقع پر چیئرمین چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج نے 6 ستمبر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہمارے بہادر جوانوں نے زبردست مشکلات کے خلاف بہادری سے مادر وطن کا دفاع کیا، افواج پاکستان نے فیصلہ کن انداز میں دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نے دشمن کی عزائم ناکام بناتے ہوئے ایک تاریخی فتح حاصل کی جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، 1965ء کی جنگ امید کی کرن تھی جس نے مصیبت کے وقت قوم کیلئے عزم کی مثال قائم کی، آج ان شہداء کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے 1947ء سے پاکستان کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

ان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی اور جنگ میں لازوال قربانیاں دیں، شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، ہم ان سابق فوجیوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جو بہادری سے لڑے، ان سابق فوجیوں کی بہادری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج تمام خطرات اور چیلنجوں سے ملک کے دفاع کیلئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں، ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ستمبر 1965ء کے جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے وطن کے دفاع کیلئے تیار ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے