اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دہشتگردی کیخلاف کوششیں آخری دم تک جاری رکھیں گے: صدر مملکت

05 Sep 2024
05 Sep 2024

(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے فتنے کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے آخری دم تک کوششیں جاری رکھیں گے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور میں کیپٹن محمد علی قریشی شہید کے گھر جا کر شہید کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا، صدر مملکت نے کیپٹن محمد علی قریشی شہید کیلئے فاتحہ خوانی کی اور محمد علی قریشی کی خدمات اور بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آصف علی زرداری نے شہید کے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی، کیپٹن محمد علی قریشی گزشتہ دنوں بلوچستان میں شہید ہوئے تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مُشکل کی اس گھڑی میں ہمدردیاں شہید کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت سے جوانوں  نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوئیں، دہشت گردی کے فتنے کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے آخری دم تک کوششیں جاری رکھیں گے۔

صدر مملکت نے شہید کیپٹن کے اہلِ خانہ کے جذبہ حب الوطنی اور ایثار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم شہداء اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

بعدازاں صدر زرداری لاہور سے کراچی روانہ ہو گئے، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان  نے صدر مملکت کو الوداع کیا۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے