اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان ریلویز نے سالہا سال سے خالی 13 ہزار سے زائد پوسٹیں ختم کر دیں

05 Sep 2024
05 Sep 2024

(لاہورنیوز) اداروں کو خسارے سے نکال کر منافع بخش بنانے کا عمل، پاکستان ریلویز نے وزیر اعظم کے ویژن پر عمل درآمد شروع کر دیا۔

پاکستان ریلویز نے ملک بھر میں مختلف شعبہ جات کی سالہا سال سے خالی 13 ہزار سے زائد پوسٹیں ختم کر دیں،پوسٹیں ختم ہونے سے ریلویز میں تقریباً 49 ہزار پوسٹیں بچ گئیں۔راولپنڈی ڈویژن کی 727، ملتان ڈویژن کی 1249 ، سکھر ڈویژن کی 1064 اسامیاں ختم کی گئیں، لاہور ڈویژن کی 1492، کراچی ڈویژن کی 1448، کوئٹہ ڈویژن کی 719 اسامیوں کو ختم کیا گیا۔

پشاور ڈویژن کی 527، ورکشاپس ڈویژن کی 2 ہزار 636 اسامیاں ختم کی گئیں، ایڈمنسٹریٹو سٹاف کی 1 ہزار 326، میڈیکل ڈویژن کی 853 اسامیاں خالی ختم کی گئیں۔اسی طرح ویلفیئر ڈویژن میں 14، سٹور ڈیپارٹمنٹ کی 400 اور ریلوے سلیپر فیکٹری کی 369 اسامیاں ختم کی گئیں، آفس سپرنٹنڈنٹس کی 22 ، برج ورکشاپ جہلم کی 157 اسامیوں کو ختم کر دیا گیا۔پاکستان ریلویز نے ڈی ایس ایم راولپنڈی کی 204 میں سے 106، سی ڈی ایل ورکشاپ کی 242 اسامیاں ختم کر دیں، پی ایل ایف رسالپور کی 182 آسامیاں بھی سسٹم سے نکال دی گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے