(لاہور نیوز) معروف پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر موجی بسر ان سے ساڑھے 4 سال چھوٹے ہیں۔
اداکارہ مدیحہ امام مئی 2023 میں بھارت سے تعلق رکھنے والے موجی بسر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھی تھیں اور اب ایک یوٹیوب انٹرویو کے دوران مدیحہ نے شوہر موجی بسر سے پہلی ملاقات اور پھر شادی تک کے سفر پر بات کی۔
مدیحہ امام نے شوہر سے پہلی ملاقات سے متعلق بتایا کہ 2016 میں بالی ووڈ فلم ’ ڈیئر مایا‘ کے سیٹ پر موجی سے پہلی ملاقات ہوئی تھی، موجی اس وقت پروڈکشن میں انٹرن شپ کیلئے اور میں فلم کی ہیروئن کے طور پر وہاں موجود تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے پہلی ملاقات میں ہی موجی اچھے لگے تھے اور میں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ میں اگلی صبح موجی کو بتادوں گی،دوسرے دن جب موجی سیٹ پر نہیں پہنچے تو مجھے پتا چلا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ہیں جس کے بعد میں تھوڑا سنبھل گئی اور پھر ہمارے درمیان صرف دوستی رہی۔
مدیحہ امام نے مزید بتایا کہ 2021 میں مجھے ایک بار پھر موجی کا مجھے میسج آیا کہ انہیں اپنے پوڈ کاسٹ کیلئے میری مدد چاہیے اس کے بعد گفتگو ہوتی رہی اور چند ملاقاتوں میں ہی ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا۔اداکارہ نے کہا کہ موجی نے مجھے پروپوز کیا، اس وقت میری عمر 31 سال تھی اور موجی مجھ سے ساڑھے 4 سال چھوٹے تھے لیکن ہم دونوں ہی شادی کو لے کر انتہائی سنجیدہ تھے۔
انہوں نے بتایا کہ شوہر کا تعلق بھارت کے اروناچل پردیش سے ہے، جب شادی کی تاریخ طے ہوگئی تو ابو کا ایکسیڈنٹ ہوگیا اور پھر والد کی وجہ سے والدہ بھی نکاح میں شرکت نہیں کرسکیں، بہنوں کی موجودگی میں دبئی میں نکاح ہوا اور والدین نے ویڈیو کال پر نکاح میں شرکت کی تاہم ابو کی صحتیابی تک ولیمہ ملتوی کیا گیا اور پھر 4 مہینے بعد دبئی میں ہی ولیمہ ہوا۔