اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر ہزیمت، بنگلا دیش سے ٹیسٹ میں پہلی بار کلین سویپ

03 Sep 2024
03 Sep 2024

(لاہور نیوز) بنگلا دیش نے پاکستان کو راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں تاریخی وائٹ واش کر دیا۔

بنگلا دیش نے پاکستان کے ہوم گراؤنڈ پر تاریخ رقم کر دی، بنگال ٹائیگرز  نے شاہینوں کو ان کے گھر میں ہی دبوچ لیا، 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کر دیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، بنگلا دیش نے سیریز دو صفر سے جیت لی، قومی ٹیم تینوں شعبوں میں مکمل فلاپ نظر آئی، بنگلا دیش نے 185 رنز کا ہدف 4 وکٹوں پر با آسانی پورا کر لیا۔

میچ کا آخری دن

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز بنگلا دیش نے 42 رنز بغیر کسی نقصان کے کھیل کا آغاز کیا تاہم 16 رنز کے اضافے پر بنگال ٹائیگرز کے ذاکر حسن 40 اور شادمان اسلام 24 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔

بعدازاں کپتان نجم الحسین شانتو 38 اور مومن الحق 34 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے لیکن بعد میں آنے والے سابق کپتان مشفق الرحیم اور شکیب الحسن نے 32 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کو میچ جتوا دیا۔

پاکستانی باؤلرز کم سکور کا دفاع نہ کر سکے، میر حمزہ، خرم شہزاد، ابرار احمد اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ لی، پاکستان کو ٹیسٹ کرکٹ میں 17 ویں بار وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔

چوتھا روز

اس سے قبل پاکستان کی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں بری طرح ناکام رہی اور پوری ٹیم 172 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

قومی ٹیم  نے 9 رنز 2 وکٹوں کے نقصان پر چوتھے روز کھیل کا آغاز کیا تو 47 کے مجموعی سکور پر اوپنر صائم ایوب 20 رنز بنا کر تسکین احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ اس کے بعد کپتان شان مسعود 62 کے مجموعی سکور پر 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان شان مسعود کے بعد تجربہ کار بلے باز بابر اعظم بھی خاص کارکردگی نہیں دکھا سکے اور 11 رنز بنا کر پویلین کی راہ لی، بابر اعظم پوری سیریز میں اچھا کھیل پیش نہ کر سکے۔

نائب کپتان سعود شکیل 2، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 43، محمد علی صفر، ابرار احمد 2 اور میر حمزہ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا 47 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلا دیش کی جانب سے حسن محمود نے 5، ناہید رانا نے 4 اور تسکین احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگال ٹائیگرز  نے کھیل کا شاندار آغاز کیا تاہم سٹیڈیم میں کم روشنی کی وجہ سے میچ کے چوتھے روز کا کھیل ختم کر دیا گیا۔

تیسرا روز

کھیل کے تیسرے روز پاکستانی باؤلرز  نے شاندار کم بیک کیا، خرم شہزاد اور میر حمزہ نے جارحانہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کے ٹاپ 6 بیٹر کو محض 26 رنز کے عوض پویلین بھیج دیا تھا۔

بنگلا دیش کی جانب سے شادمان اسلام 10، کپتان نجم الحسین شانتو 4 ،مشفق الرحیم 3، شکیب الحسن 2 جبکہ ذاکر حسن اور مومن الحق ایک ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بعدازاں لٹن داس اور مہدی حسن میراز  نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 165 رنز بنا کر بنگلا دیشی ٹیم کی میچ میں واپسی ممکن بنائی، مہدی 78 اور لٹن داس 138 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، تسکین احمد ایک اور ناہید رانا صفر پر پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 6 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ میر حمزہ اور سلمان علی آغا نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں صرف 9 رنز پر 2 وکٹیں گنوا دی تھیں، عبداللہ شفیق 3 اور خرم شہزاد صفر پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

قبل ازیں بنگلا دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں پاکستان کے 274 رنز کے تعاقب میں 262 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔

دوسرا روز

قومی ٹیم کو پہلی اننگز میں عبداللہ شفیق کی صورت میں صفر پر پہلی وکٹ کا نقصان ہوا تاہم کپتان شان مسعود اور صائم ایوب نے 107 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی بعدازاں شان 57، صائم ایوب 58 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 16، بابر اعظم 31 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 29 اور آغا سلمان 54، خرم شہزاد 12، محمد علی 2 اور ابرار احمد صرف 9 رنز بنا کر پویلین چلتے بنے۔

بنگلا دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز  نے 5، تسکین احمد نے 3 جبکہ شکیب الحسن اور ناہید رانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں بنگلادیش کے کپتان نجم الحسین شانتو  نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہے پاکستان کو جلد آؤٹ کر کے برتری حاصل کریں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ میچ میں فتح کیلئے بے چین ہیں، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام کروایا گیا ہے جبکہ انکی جگہ ابرار احمد اور میر حمزہ کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

پہلا روز

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے روز کا کھیل مسلسل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ختم کر دیا گیا تھا جبکہ خراب موسم کی وجہ سے ٹاس بھی ممکن نہیں ہو سکا تھا۔

پاکستانی ٹیم

قومی ٹیم میں کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، وکٹ کیپر محمد رضوان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، نسیم شاہ، خرم شہزاد، محمد علی، ابرار احمد اور میر حمزہ شامل ہیں۔

بنگلا دیشی سکواڈ

بنگلا دیشی سکواڈ کپتان نجم الحسین شانتو، شادمان اسلام، ذاکر حسن، مومن الحق، مشفق الرحیم، لٹن داس، شکیب الحسن، مہدی حسن میراز، تسکین احمد، حسن محمود اور ناہید رانا پر مشتمل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے