اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سدا بہار گیتوں کے خالق احمد راہی کو بچھڑے 22 برس بیت گئے

02 Sep 2024
02 Sep 2024

(لاہور نیوز) بے شمار سدا بہار گیتوں کے خالق اور فلمی کہانی نویس احمد راہی کو مداحوں سے بچھڑے 22 برس بیت گئے۔

نامور شاعر، نغمہ نگار اور رائٹر احمد راہی 13 نومبر 1923ء میں امرتسر میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام غلام احمد تھا، احمد راہی 1940ء میں لاہور آ گئے، فلمی کیریئر کا آغاز پنجابی فلم ’’بیلی‘‘ سے کیا، فلم ’’چھو منتر‘‘ کے گیت بہت مقبول ہوئے۔

احمد راہی نے مشہور پنجابی فلم ’’ہیر رانجھا‘‘ کیلئے لازوال گیت لکھے، ان کے لکھے نغمے آج بھی زبان زد عام ہیں۔

نامور رائٹر احمد راہی کی دیگر مشہور فلموں میں ’’یکے والی‘‘،’’مرزا جٹ ‘‘،’’چھو منتر‘‘،’’مہندی والے ہتھ‘‘اور ’’نکی جئی ہاں ‘‘شامل ہیں، احمد راہی کو فلمی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، نگار اور بولان ایوارڈز سے نوازا گیا۔

فلمی گیتوں کے علاوہ انہوں نے بے شمار لوک گیت بھی لکھے جو بہت مشہور ہوئے جبکہ فلم ’’باجی‘‘ کی غزل ’’دل کے افسانے‘‘ زبان زد عام ہوئی۔

نامور شاعر، نغمہ نگار اور رائٹر احمد راہی 2 ستمبر 2002ء میں مختصر علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے