اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فلم ’صنم تیری قسم‘ کا سیکوئل ماورا حسین کے بغیر بنے گا

02 Sep 2024
02 Sep 2024

(ویب ڈیسک) فلم ’صنم تیری قسم‘ کا سیکوئل پاکستانی معروف و خوبرو اداکارہ ماورا حسین کے بغیر بنے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ کا سیکوئل ’جانم تیری قسم‘ بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

تاہم اداکارہ ماورا حسین اور اداکار ہرش وردھن رانے کو ایک بار پھر ایک ساتھ دیکھنے کے خواہش مند پرستاروں کے لئے بری خبر یہ ہے کہ فلم کے سیکوئل کے مرکزی کرداروں کے لئے نئے چہروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 2016ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’صنم تیری قسم‘ اداکار کمل ہاسن اور اداکارہ رینا رائے کی 1982 میں ریلیز ہونے والی فلم ’صنم تیری قسم‘ کا ری میک تھی، اس فلم کی شوٹنگ کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقا میں کی گئی تھی۔

فلم ’صنم تیری قسم‘ میں اداکارہ ماورا حسین کی جاندار اداکاری کے باعث انہیں آج بھی اس فلم کے باعث پہچانا جاتا ہے جبکہ بھارت سے باہر بسنے والے کئی بالی ووڈ پرستار یہ سمجھتے ہیں کہ ماورا حسین شاید بھارتی اداکارہ ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’جانم تیری قسم‘ کی ہدایت کاری رادھیکا راؤ اور ونے سپرو کریں گے، اس فلم کی کہانی فلم ’عاشقی 2‘ کی طرح موسیقی کے گرد گھومے گی۔

فلم سازوں کو سیکوئل کے لئے ایک ایسی ہیروئن کی تلاش ہے جس کی آواز متاثر کن ہو، جو گانا گانے کی صلاحیت رکھتی ہو اور جس کی عمر 18 سے 20 سال کے درمیان ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے