اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

جویریہ عباسی کا دوسرا شوہر کون ہے؟ اداکارہ کے ہمسفر کی تفصیلات سامنے آگئیں

31 Aug 2024
31 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ جویریہ عباسی کے دوسرے شوہر کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

رپورٹ کےمطابق جویریہ عباسی نے رواں سال مئی میں سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، اس اعلان کے بعد کچھ دن بعد ہی اداکارہ نے ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی دوسری شادی کی تصدیق بھی کردی تھی۔اداکارہ نے دوسری شادی کی تصدیق کے باوجود بھی تاحال اپنے دوسرے شوہر کو سوشل میڈیا کی دُنیا سے چُھپا کر رکھا ہوا تھا لیکن اب جویریہ عباسی کی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری سے اُن کے شوہر کا نام اور دیگر تفصیلات منظرِ عام پر آگئی ہیں۔

جویریہ عباسی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں دوسرے شوہر کے ہمراہ سیلفی شیئر کی جس میں اُنہوں نے شوہر کا چہرہ ایموجی سے چُھپایا ہوا تھا۔اداکارہ نے شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اُن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بھی ٹیگ کیا، جس کے مطابق جویریہ عباسی کے شوہر کا نام عدیل حیدر ہے اور وہ ایک کاروباری شخصیت ہیں۔

عدیل حیدر کا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیوٹ ہے جس پر فالوورز کی تعداد 917 ہے جبکہ انسٹاگرام کی بائیو میں اُنہوں نے خود کو بطور فوٹوگرافر متعارف کروایا ہوا ہے۔جویریہ عباسی اور اُن کے سابق شوہر کی بیٹی عنزیلہ عباسی نے بھی عدیل حیدر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو فالو کیا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، شادی کے ایک سال بعد اُن کے ہاں بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کے درمیان سال 2009 میں طلاق ہوگئی تھی، والدین کی طلاق کے بعد سے عنزیلہ عباسی اپنی والدہ کے پاس ہی رہیں اور سال 2023 میں جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی شادی کردی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے