اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان سپورٹس بورڈ اور ہاکی فیڈریشن نے ایک دوسرے سے سینگھ پھنسا لئے

31 Aug 2024
31 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) اور پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) میں میچ پڑگیا۔

پی ایچ صدر طارق بگٹی نے حال ہی میں ادھار ٹکٹ لے کر ٹیم چین بھیجے کا بیان دیا تھا تاہم پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام الزامات مسترد کر دیے۔پی سی بی ترجمان کا موقف ہے کہ پی ایس بی حال ہی میں 9 کروڑ 66 لاکھ روپے پی ایچ ایف کو دے چکا، ایشین چیمپئنز ٹرافی میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔

ہاکی فیڈریشن نے 7کروڑ 17 لاکھ روپے اور 29 رکنی دستے کے لیے بھاری اخراجات طلب کئے تھے، 19 پلیئرز اور 4 آفیشلز کے اخراجات اٹھانے کی پیشکش کی تھی۔ترجمان کا کہنا ہے فیڈریشن کی درخواست پر رسیدیں پیش کرنے پر ائیرٹکٹوں کی رقم کی واپسی کا وعدہ کیا گیا۔

پی ایس بی حال ہی میں 9 کروڑ 66 لاکھ روپے پی ایچ ایف کو دے چکا ہے۔ 19 پلیئرز، 4 آفیشلز کے کھانے، رہائش، ٹکٹوں اور ویزہ فیس کے اخراجات کی منظوری دی۔نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں تین ہفتے کے کیمپ اور رہائش کا انتطام کیا گیا۔

پی ایچ ایف آئین کے آرٹیکل 9.5کے مطابق فنڈز جمع کرنا فیڈریشن کی ذمہ داری ہے، پی ایس بی پاکستان اسپورٹس بورڈ قومی کھیل کی ترقی اور انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت میں تعاون کرتا رہے گا۔دوسری جانب پی ایچ ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کیلئے چین میں زیادہ لڑکوں کا لمبا کیمپ لگانا چاہتے تھے جس کے لیے یہ بجٹ مانگا تھا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے