اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات، وزیر داخلہ کا نادرا سسٹم خراب ہونے کا نوٹس

31 Aug 2024
31 Aug 2024

(لاہور نیوز) پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات میں نادرا بائیو میٹرک سسٹم اور پی ای سی ڈیٹا بیس خراب ہونے کا وزیر داخلہ نے نوٹس لے لیا۔

ووٹرز کے حق رائے دہی استعمال نہ کرنے کے بارے میں وفاقی وزیر پلاننگ انجینئر احسن اقبال نے تحریری شکایت کی جس پر تحقیقات کے لئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ راجہ رفعت مختار کو انکوائری افسر مقرر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انکوائری افسر متعلقہ بے ضابطگیوں پر تحقیقات کر کے حقائق سامنے لائیں گے، نادرا سسٹم ڈاؤن ہونے کی وجہ سے وفاقی وزیر احسن اقبال  بھی ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے تھے، احسن اقبال پیکو روڈ نادرا  آفس پولنگ سٹیشن پر تین گھنٹے انتظار کے بعد اپنا ووٹ کاسٹ کئے بنا چلے گئے تھے۔

احسن اقبال کا درخواست میں مؤقف ہے کہ انجینئرز کی بہت بڑی تعداد سسٹم فیل ہونے کی وجہ سے حق رائے دہی سے محروم رہی، انتظامیہ کی طرف سے بغیر بائیو میٹرک تصدیق ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی۔

شفاف تحقیقات سے واضح ہو جائے گا کہ کہاں کہاں ووٹ کا غلط استعمال ہوا، انکوائری کمیٹی ایک ہفتے بعد باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے