اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملکی سیاسی صورتحال: ن لیگ کے بڑوں کی بیٹھک، نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ

31 Aug 2024
31 Aug 2024

(لاہور نیوز) ملکی سیاسی صورتحال، اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے ماڈل ٹاؤن لاہور میں ن لیگ کے بڑوں نے بیٹھک سجا لی۔

صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن لاہور میں اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

اجلاس میں ملکی سیاسی امور اور بجلی صارفین کو ریلیف دینے کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

دوسری جانب تحریک انصاف سے براہ راست بات چیت کیلئے ن لیگ نے محمود اچکزئی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کو پارٹی قیادت نے محمود اچکزئی سے بات کرنے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔

اجلاس میں اپوزیشن اور اتحادیوں سے بات چیت کو فضول مشق قرار دیا گیا جبکہ ن لیگ نے پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں سے مذاکرات براہ راست کرنے پر اصرار کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے