31 Aug 2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ان پڑھ افراد کے لئے احسن اقدام اٹھا لیا۔
اب ان پڑھ افراد سے کمپیوٹرائزڈ سائن ٹیسٹ کے بجائے زبانی سائنز ٹیسٹ لیا جائے گا، سائنز ٹیسٹ کمپیوٹرائزڈ ہونے کی وجہ سے ان پڑھ افراد فیل ہو جاتے تھے، ان پڑھ امیدواروں کو لائسنس میں آسانی دی گئی ہے کہ وہ زبانی سائن ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔
سی ٹی او لاہور نے زبانی سائنز ٹیسٹ کے قواعد وضوابط وضع کر دئیے، سینٹر انچارج اپنی موجودگی میں ان پڑھ افراد سے بول کر ٹریفک سائنز پوچھے گا، سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہنا ہے 10 میں سے 5 درست جوابات پر امیدوار پاس تصور ہو گا، شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لئے سائنز اور روڈ ٹیسٹ کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی ہو گی۔