اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

خلیل الرحمٰن قمر کیس کی ملزمہ پر تشدد ثابت، عدالت کا تحریری حکم

31 Aug 2024
31 Aug 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے کیس کی ملزمہ کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے ملزمہ کی حراستی تشدد کی درخواست پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو پولیس افسران کے خلاف شکایت درج کر کے کارروائی کی ہدایت کر دی۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل رپورٹ سے ثابت ہوا آمنہ عروج پر جسمانی ریمانڈ کے دوران تشدد کیا گیا، کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ 2022 کے تحت حراستی تشدد جرم ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ ملزمان کو سزا دینے کے لیے اس کیس کی تحقیقات ضروری ہیں، ملزمہ کے مطابق جسمانی ریمانڈ کے دوران ذہنی اور جسمانی تشدد کیا گیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ عدالتی حکم پر ملزمہ کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، آمنہ عروج نے بتایا درخواست اس کی جانب سے دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے