31 Aug 2024
(لاہور نیوز) پنجاب کابینہ نے طلباء کے لئے بائیکس میں مزید رعایت کی منظوری دے دی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی استدعا پر چارجز پر سبسڈی دے دی گئی، طلباء کو دی جانے والی ہر قسم کی بائیک کی رجسٹریشن سے متعلق سبسڈی صوبائی حکومت دے گی، فی بائیک 1500 روپے بینک پراسیسنگ فیس پنجاب حکومت ادا کرے گی۔
بینک پراسیسنگ ادا کرنے والے طلباء کو پیسے واپس ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دیئے جائیں گے، بائیک کی رجسٹریشن، نمبر پلیٹ اور کارڈ کے اخراجات بھی حکومت ادا کرے گی، طلباء کو بائیک کی اقساط، انشورنس اور اپ لفٹ رقم ادا کرنا ہوگی۔
پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد بائیکس سے متعلق نئے ایس او پیز نافذ العمل کر دیئے گئے۔