اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سپیکر پنجاب اسمبلی کی مریم نواز کو بجلی بل ریلیف پروگرام کے اجراء پر مبارکباد

31 Aug 2024
31 Aug 2024

(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف کو بجلی بل ریلیف پروگرام کے اجراء پر مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں ملک محمد احمد خان نے قائد محمد نواز شریف، وزیر اعلیٰ مریم نواز کو بجلی بل ریلیف پروگرام کے اجراء پر مبارکباد پیش کی۔

ملاقات کے دورن سیاسی صورتحال اور صوبائی اسمبلی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، پنجاب کے ترقیاتی پراجیکٹس پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بجلی بل پر 46 ارب روپے کے ریلیف دینے کو تاریخ ساز اقدام قرار دیا۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ نے عوام دوست پروگرام کی منظوری دے کر تاریخ ساز اقدام کیا، عوام کا پیسہ ماضی کی روایات کے برعکس اب عوام کو ریلیف پر ہی خرچ ہو رہا ہے۔

سپیکر ملک احمد خان نے کہا کہ بجلی بلوں میں فی یونٹ 14 روپے کا ریلیف عوام کے لئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے