اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پختونخوا کے سکیورٹی اعتراضات پر جوابی مراسلہ ارسال

30 Aug 2024
30 Aug 2024

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی فیصل آباد آمد پر سکیورٹی فراہم کرنے کے معاملے پر اٹھائے گئے اعتراضات کا جواب دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفرڈال  نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے پرنسپل سیکرٹری کی جانب سے لکھے گئے مراسلے پر جوابی مراسلہ ارسال کر دیا، مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب وی آئی پیزکی سکیورٹی کے حوالے سے اپنے فرائض سے بخوبی آگاہ ہے۔

جوابی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب بلیوبک میں درج پروٹوکول پر سختی سے عمل کرتی ہے، آپ کے مراسلہ میں اٹھائے گئے اعتراضات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اگرچہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا فیصل آباد ذاتی دورے پر آئے تھے اس کے باوجود سکیورٹی کے تمام تقاضے پورے کیے گئے۔

مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی فیصل آباد میں موجودگی تک درج ذیل اقدامات کئے گئے، جن کے بارے میں آپ کا جاننا ضروری ہے کہ کے پی کے وزیر اعلیٰ کی سکیورٹی کے لیے فیصل آباد پولیس کے ایک ایس پی، ایک ڈی ایس پی، ایک سب انسپکٹر، 6 اے ایس آئیز، 5 ہیڈ کانسٹیبلز اور 57 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔

جوابی مراسلے میں مزید کہا گیا تھا کہ سٹی ٹریفک آفیسر  نے وزیر اعلیٰ کا روٹ پیشگی کلیئر کروایا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آمد سے پہلے بم ڈسپوزل سکواڈ بھی کورٹ کی حدود میں تعینات کیا گیا، مستقبل میں بھی پنجاب حکومت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو قانون کے مطابق سیکیورٹی فراہم کرتی رہے گی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے