اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 12 خوارج جہنم واصل

30 Aug 2024
30 Aug 2024

(لاہور نیوز) ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 12 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 28 اور 29 اگست کو خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد فتنہ الخوارج کے 12 خوارج جہنم واصل ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے وادی تیراہ میں وسیع پیمانے پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز جاری ہیں، آپریشن 20 اگست سے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیے جارہے ہیں۔

ان کارروائیوں میں فتنہ الخوارج اور اس سے وابستہ تنظیموں کو بڑا دھچکا لگا ہے، 20 اگست سے اب تک 37 دہشتگردوں کو جہنم واصل جبکہ 14 دہشتگرد شدید زخمی ہو چکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر خوارج دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے