اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مفت سولر پینل دینے کیلئے پہلے مرحلے میں 2 اضلاع کا انتخاب کر لیا گیا

30 Aug 2024
30 Aug 2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے مفت سولر دینے کیلئے ورکنگ پلان مکمل کر لیا گیا ہے۔

سولرائزیشن سکیم کے تحت پہلے مرحلے میں پائلٹ پروجیکٹ پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے سولرائزیشن کے پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے، صوبے کے 200 یونٹ تک کے صارفین کو مفت سولردینے کے لئے پائلٹ پراجیکٹ مرتب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سولرائزیشن سکیم کے تحت مفت سولر دینے کیلئے پہلے 2 اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے، جس میں راجن پور اور اٹک شامل ہیں، ان اضلاع میں سب سے پہلے مفت سولر تقسیم کیے جائیں گے اور اس منصوبے کا آغاز اکتوبر میں متوقع ہے۔

پنجاب حکومت سولرائزیشن سکیم کے تحت 30 ارب سے سولر تقسیم کرے گی،دوسرے مرحلے میں پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں سولر تقسیم کیے جائیں گے، یاد رہے حکومت پنجاب کے اعلان کے مطابق 200 یونٹ والےصارفین کو مفت جبکہ 500 یونٹ تک کے صارفین کو بلاسود سولرز سسٹم فراہم کیا جائیگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے