اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

دہشتگردوں کو عبرت کا نشان بنانے کیلئے پوری قوم پرعزم ہے، اجلاس کا اعلامیہ

30 Aug 2024
30 Aug 2024

(لاہور نیوز) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے کابینہ کو دورہ کوئٹہ کے حوالے سے اعتماد میں لیا، وزیرِاعظم کا کہنا ہے بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور لیویز کی استعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے، دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پوری قوم پرعزم ہے۔

وزیراعظم نے کہا بلوچستان کی حکومت نوجوانوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے قابلِ ستائش اقدامات کر رہی ہے، وفاقی حکومت بلوچ نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم دلانے میں تعاون کرے گی، وفاق بلوچستان کے نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کرے گا، صوبائی حکومت بلوچ نوجوانوں کو قومی دھارے میں لائے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ کابینہ نے ایم ایل ون کے پہلے مرحلے پر مالیاتی یقین دہانی کے لئے مذاکرات شروع کرنے کی منظوری دیدی، کابینہ نے ہدایت کی کہ حتمی معاہدہ منظوری کیلئے کابینہ کے سامنے دوبارہ پیش کیا جائے، کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لئے فیصلے کی توثیق بھی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے