30 Aug 2024
(لاہور نیوز) فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو ٹیم سے ریلیز کئے جانے کا امکان پیدا ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی کو فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے ریلیز کیا جا رہا ہے، شاہین آفریدی کو دوسرے ٹیسٹ کے لئے پلیئنگ سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے شاہین آفریدی گزشتہ ہفتے بیٹے کے باپ بنے تھے، پہلے ٹیسٹ کے بعد وہ بیٹے کو دیکھنے کے لئے دو روز کے لئے کراچی گئے تھے۔