30 Aug 2024
(ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے نیشنل گیمز میں شریک کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے 35 ویں قومی کھیلوں کے کراچی میں انعقاد کی منظوری دے دی ہے۔
اس حوالے سے صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن اور سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کی مشاورت سے نیشنل گیمزکی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔
حکومت سندھ نے نیشنل گیمزمیں شریک کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر کھیل سندھ کا کہنا ہے کہ نیشنل گیمز میں شریک کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ کرایا جائے گا۔