اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

راولپنڈی سٹیڈیم: گیلی وکٹ خشک کرنے کیلئے ’جدید‘ طریقہ متعارف

30 Aug 2024
30 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے راولپنڈی میں بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل بارش سے متاثرہ وکٹ خشک کرنے کے لیے ‘جدید’ طریقہ استعمال کرتے ہوئے ماہرین کو حیران کر دیا ہے۔

دنیا بھر میں جہاں بھی کرکٹ کا کھیل کھیلا جاتا ہے وہاں کرکٹ کے میچز جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جاتا ہے لیکن پی سی بی کی منطق ہی نرالی ہے اور دنیائے کرکٹ کو ایک نئے طرز سے متعارف کروایا ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 30 اگست کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا، دوسری جانب محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کیے گئے رین الرٹ کے مطابق 29 سے 31 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کے امکانات ہیں۔

راولپنڈی اور مضافات میں گزشتہ روز ہونے والی تیز بارش کے باعث راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ اور میچ کے لیے مختص کی جانے والی وکٹ گیلی ہوگئی ہے تاہم وکٹ خشک کرنے کے لیے پی سی بی کے عملے نے نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے گراؤنڈ سٹاف نے وکٹ خشک کرنے کے لیے پیڈسٹل پنکھے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا اور گزشتہ روز وکٹ کے دونوں اطراف پنکھے لگائے گئے تاکہ وکٹ کو میچ سے قبل بروقت تیار کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے