30 Aug 2024
(ویب ڈیسک )پاکستان فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی اوٹس خان نے نیا برطانوی کلب جوائن کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق انگلش ٹیئر 5 کلب "اولڈہم ایتھلیٹک" نے پاکستان فٹبال ٹیم کے کھلاڑی اوٹس خان کو سائن کرلیا ہے۔
اولڈہم ایتھلیٹک نے اوٹس کو ایک سالہ معاہدے پر سائن کیا ہے، وہ نئے کلب میں 33 نمبر جرسی پہنیں گے۔
واضح رہے کہ ماضی میں فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے برطانوی نژاد پاکستانی فٹبالر اوٹس خان کی پاکستان سے کھیلنے کی اہلیت پر سوال اٹھایا تھا۔