اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بڈنگ کے ذریعے مفادات کا حصول: پی سی بی آفیشل کیخلاف تحقیقات شروع

29 Aug 2024
29 Aug 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آفیشل کیخلاف مفادات کے ٹکراؤ کی تحقیقات جاری ہیں۔

بل بورڈ ایڈورٹائزنگ کی بڈنگ میں پی سی بی آفیشل کی کمپنی نے بھی حصہ لیا، حقائق کا علم ہونے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی، اس کی رپورٹ پر ہی کوئی کارروائی ہو سکے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی سی بی نے آؤٹ ڈور بل بورڈ ایڈورٹائزنگ کی پری کوالیفکیشن کے حوالے سے ایک اشتہار دیا، اس میں جو بڈز جمع کرائی گئیں ان میں شعبہ ایچ آر کے ایک آفیشل کی کمپنی بھی شامل تھی۔

اس کی نشاندہی ہونے پر کمپنی کو بڈنگ سے باہر اور مذکورہ آفیشل کے خلاف مفادات کے ٹکراؤ و دیگر الزامات کی تحقیقات شروع ہو گئیں، اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، انہوں نے پہلے تو کمپنی کے ساتھ تعلق سے انکار کیا مگر پھر بعد میں تسلیم کر لیا کہ وہ اس کا بھی حصہ ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ خود بیشتر بڈ کمیٹیز میں شامل ہوتے تھے، آفیشل کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے پر ہی کوئی ایکشن لیا جائے گا، بعض ساتھی انہیں بچانے کیلئے بھی سرگرم ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی شفافیت پر یقین رکھتے ہیں، وہ کوئی بھی فیصلہ حقائق جاننے کے بعد میرٹ پر ہی کریں گے، اگر کوئی کسی غلط کام میں ملوث پایا گیا تو اسے کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے