اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ”بیک ٹو سکول“ کمپین لانچ کر دی

29 Aug 2024
29 Aug 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سکول میں سمارٹ کلاس روم پراجیکٹ کا افتتاح کرتے ہوئے ”بیک ٹو سکول“ کمپین لانچ کر دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گورنمنٹ کنیئرڈ گرلز ہائی سکول ایمپرس روڈ کا دورہ کیا اور کمسن بچیوں کی انرولمنٹ رجسٹریشن کمپین کا باقاعدہ آغاز کیا، مریم نواز  نے سمارٹ کلاس روم پراجیکٹ کا افتتاح بھی کیا۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے طالبات سے پودے لگوا کر شجرکاری کا آغاز کیا، دورے کے دوران مریم نواز  نے کمسن بچی کو گود میں اٹھا کر پیار کیا، انہوں  نے ننھی طالبات کو سکول بیگ کا گفٹ بھی پیش کیا۔

مریم نواز  نے ننھی بچی کو خود سکول بیگ پہنایا، سکول بیگ کے ساتھ یونیسف کی طرف سے ایرلی چائلڈ ہولڈ کٹ پیش کی گئیں، یہ بھی یاد رہے کہ یونیسف محکمہ سکول ایجوکیشن کے اشتراک سے ایک ہزار سکول بیگ دے رہا ہے۔ 

وزیر اعلی مریم نواز کو دیکھ کر طالبات کا جوش و خروش بڑھ گیا، بچیوں سے ملنے مریم نواز خود کلاس روم میں پہنچ گئیں، انہوں نے کلاس روم میں جاکر طالبات سے بات چیت کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔ 

وزیر اعلیٰ نے فزکس لیب کا بھی دورہ کیا، جہاں وہ بچیوں کے ساتھ فزکس لیب میں بیٹھ گئیں، مریم نواز  نے بچیوں کی خواہش پر ان کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا، اس موقع پر طالبات کا کہنا تھا کہ ہمارا سکول تو بہت اچھا ہو گیا ہے، آپ کے سکول میں آنے پر خوشگوار حیرت ہوئی۔ 

 

 
 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے