(لاہورنیوز) پی آئی اے کے خریدار 5 بڈرز کیساتھ ایئرلائن کے 75 فیصد شیئرز فروخت کرنے پر اتفاق کر لیا گیا۔
قومی ایئرلائنز کے ذرائع کے مطابق پی آئی اے آپریشنز کیلئے خریدار کمپنی کو تقریبا 425 ارب روپے تک فوری سرمایہ کاری کرنا ہو گی، 80 ارب روپے فوری سرمایہ کاری اور 200 ارب کی ادائیگیاں سرمایہ کار کو ادا کرنا ہوں گی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری اجلاس میں سیکرٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ پی آئی اے کے آئندہ 3 برسوں کیلئے 5 سو ملین ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، پی آئی اے خریداری میں 6 میں سے 3 کمپنیاں زیادہ دلچسپی لے رہی ہیں۔
سیکرٹری نجکاری کمیشن کا مزید کہنا تھا وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری یکم اکتوبر سے آگے نہیں بڑھائی جائے گی، پی آئی اے کی خریدار کمپنیوں کے ڈیو ڈیلی جنس پراسس مکمل نہ ہوا تو بڈنگ آگے کرنا ہو گی۔