29 Aug 2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔
اجلاس میں پنجاب اور اسلام آباد کی عوام کو بجلی کے بلز میں فی یونٹ 14 روپے ریلیف کی منظوری لی جائے گی، بجلی کے بلوں پر 45 ارب روپے کا ریلیف دینے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔
اجلاس میں سالانہ آڈٹ رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔