اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان آئے گی

28 Aug 2024
28 Aug 2024

(لاہورنیوز) 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز میں شرکت کیلئے جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان پہنچے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم 13 ستمبر کو ملتان پہنچے گی، جہاں تمام میچز کھیلے جائیں گے، یہ میچز 16، 18 اور 20 ستمبر کو ہوں گے۔سیریز کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم 21 ستمبر کو متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہوگی جبکہ پاکستان ٹیم 23 ستمبر کو روانہ ہوگی۔

پاکستان آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے ساتھ شامل ہےجبکہ جنوبی افریقا، گروپ بی میں بنگلادیش، انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہے۔

سکاٹ لینڈ اور بنگلادیش کے خلاف بالترتیب 28 اور 30 ستمبر کو وارم اپ میچوں کے بعد پاکستان کا مقابلہ 3 اکتوبر کو شارجہ میں سری لنکا سے ہوگا، اس کے بعد 6 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میچ دبئی میں ہوگا۔

آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے اعلان کردہ اسکواڈ جنوبی افریقا کے خلاف 3 میچوں کی سیریز میں حصہ لے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے