پنجاب گورنمنٹ
چیف سیکرٹری پنجاب کا افسران و ملازمین کی حاضری اور چھٹی آن لائن کرنے کا حکم
28 Aug 2024
28 Aug 2024
(لاہور نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے چھٹی اور حاضری آن لائن کرنے کا حکم دے دیا، اس سلسلے میں محکموں کو ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے چھٹی اور حاضری آن لائن کرنے کا حکم دیا ہے، چیف سیکرٹری نے تمام محکموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ چیف سیکرٹری نے اے سی آر کو بھی آن لائن کرنے کا حکم د یدیا۔
پی آئی ٹی بی بورڈ نے اس پر ورکنگ شروع کر د ی ہے، پی آئی ٹی بی بورڈ نے اس حوالے سے سافٹ ویئر تیار کر لیا ہے۔