اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ: ٹیم مینجمنٹ بالرز کی کارکردگی سے ناخوش

28 Aug 2024
28 Aug 2024

(ویب ڈیسک) راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کے ہاتھوں 10 وکٹوں کی تاریخی ہار کے بعد قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم مینجمنٹ بالرز کی کارکردگی سے ناخوش ہے جبکہ سینئر کھلاڑیوں نے فاسٹ بالرز کی گرتی ہوئی رفتار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کا خیال ہے کہ پاکستانی فاسٹ بالرز نے پچ پر موجود گھاس کا فائدہ نہیں اٹھاسکے۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں شکست پاکستان کی بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ میچز میں پہلی ہار تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز 6 وکٹوں کے نقصان پر 448 رنز پر ڈیکلیئر کر دی تھی، بعدازاں پاکستانی بالنگ نے 565 رنز بنوا دیئے جس سے میچ ڈرا لگ رہا تھا لیکن ڈرامائی انداز میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں محض 146 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی اور بنگلادیش نے 10 وکٹوں سے تاریخی فتح سمیٹ کر شائقین کے دل توڑ دیئے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کو سیریز میں شکست سے بچنے کیلئے پاکستان کو دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی، دونوں ٹیمیں 30 اگست سے 3 ستمبر دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل آئیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے