اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

تاجر دوست سکیم : وزیراعظم کی ایف بی آر کو تاجروں سے بات چیت کی ہدایت

27 Aug 2024
27 Aug 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم نے تاجر دوست سکیم کے ایس آر او 106 میں ترامیم کے معاملے پر ایف بی آر کو تاجروں سے بات چیت کی ہدایت کر دی۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تاجر نمائندوں کو مذاکرات کے لئے بلا لیا۔

تاجر دوست سکیم کے کوآرڈینیٹر نعیم میر کے مطابق تاجر دوست سکیم پر تمام اعتراضات دور ہو چکے ہیں اور تاجروں کے مطالبات مان لئے گئے ہیں، تاجر نمائندے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور مذاکرات کی میز پر آ کر اپنا مقدمہ پیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہر قابل عمل تجویز کو ویلکم کیا جائے گا، بات کرنے سے ہی آگے بڑھے گی، بے مقصد ہڑتال سے تاجروں اور پاکستان کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

دوسری طرف تنظیم تاجران کے صدر کاشف چودھری کا کہنا ہے کہ ایف بی آر مجھ سے مسلسل رابطہ کر رہا ہے، ہم نے واضح کر دیا کہ مذاکرات کے نام پر ڈرامہ مسترد کرتے ہیں، اب مذاکرات نہیں 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال ہو گی۔

کاشف چودھری نے کہا کہ مذاکرات بھی ہوتے رہے مگر حکومتی ہٹ دھرمی کے باعث نتیجہ خیر نہ ہو سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے