اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توشہ خانہ نیا کیس: عمران خان ، بشریٰ بی بی کا ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع

27 Aug 2024
27 Aug 2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں ضمانت کیلئے احتساب عدالت میں درخواستیں دائر کر دیں۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستیں بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چودھری کے ذریعے دائر کی گئیں۔

اس موقع پر ایڈووکیٹ خالد یوسف چودھری نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اس وقت جوڈیشل ہیں، نیب توشہ خانہ کیس میں نیا ریفرنس دائر کر چکا ہے، ہماری درخواستوں کی جلد از جلد سماعت کے لئے کل کی تاریخ مقرر کی جائے۔

عدالتی عملے نے کہا کہ کل درخواستیں مقرر نہیں کی جا سکتیں، نیب کو نوٹس بھی کیا جانا ہے، جس پر خالد یوسف چودھری نے کہا کہ پرسوں درخواستیں جیل میں سماعت کے لئے مقرر کر دی جائیں، عدالتی عملے نے کہا کہ پرسوں جیل میں 190 ملین کیس کا ٹرائل ہے، اس دن بھی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر نہیں کی جا سکتیں۔

بعدازاں عدالت نے توشہ خانہ کیس ٹو کا تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے نیب کو تمام ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کر دی اور عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں 30 اگست کو سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے