اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ریکوڈک میں سعودی عرب کی 80 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کیلئے معاہدہ رواں ہفتے متوقع

27 Aug 2024
27 Aug 2024

(مدثر علی رانا) ریکوڈک میں سعودی عرب کی 80 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کیلئے معاہدہ رواں ہفتے متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق 80 کروڑ ڈالر میں سے 65 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری، 15 کروڑ ڈالر گرانٹ چاغی میں ڈویلپمنٹ کیلئے خرچ ہو گی، جبکہ سعودی عرب سے ریکوڈک میں سرمایہ کاری ایک ہی ٹرانچ میں موصول ہو گی۔

ذرائع نے کہا کہ سعودی عرب سے معاہدہ طے ہونا آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کیلئے معاون ثابت ہو گا جبکہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری اور قرض رول اوور کے بعد چین قرض رول اوور کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے وزارت توانائی حکام آج وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے، وزیراعظم کو بریفنگ کے بعد حتمی منظوری کیلئے آئندہ وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش ہو گا۔

سعودی عرب سے سرمایہ کاری لانے میں سول ملٹری فورم (ایس آئی ایف سی) نے کردار ادا کیا، ایس آئی ایف سی نے سعودی عرب سے سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے ریکوڈک میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کیلئے 90 کروڑ ڈالر کا تخمینہ لگایا تھا۔

سعودی عرب ریکوڈک کے ایکسپلوریشن لیز بلاک 6 اور بلاک 8 میں بھی سرمایہ کاری کرے گا، سعودی عرب سے ریکوڈک میں مجموعی سرمایہ کاری کا تخمینہ 10 ارب ڈالر تک لگایا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی اس سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید استوار ہوں گے، ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے سعودی عرب کیساتھ گزشتہ 8 ماہ سے بات چیت چل رہی تھی۔

پاکستان سعودی عرب سے موخر ادائیگیوں پر تیل سہولت کو بھی دوبارہ حاصل کرنا چاہتا ہے، ادھار تیل کی سہولت دوبارہ شروع ہونے سے سعودی عرب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر آئیں گے، رواں مالی سال سعودی عرب سے دو ارب ڈالر آنے سے ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ کور کیا جا سکے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے