اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب : محکمہ فوڈ 66 سال بعد ختم کرنے کا الٹی میٹم ، نیا محکمہ بنانے کا فیصلہ

27 Aug 2024
27 Aug 2024

(لاہور نیوز) 1958میں ایکٹ سازی کے ساتھ تیار ہونے والا محکمہ فوڈ 66سال بعد ختم کرنے کا الٹی میٹم دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک ختم ہونے سے خالص غذا ایکٹ، شوگر فیکٹری کنٹرول ایکٹ ، اشیائے خوردنی کنٹرول ایکٹ اور فوڈ اتھارٹی کنٹرول ایکٹ اکٹھے کر دیئے جائیں گے، محکمہ فوڈ کو ختم کرنے کیلئے تجاویز مرتب کر لی گئیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو تجاویز بھجوا دی گئیں، محکمہ فوڈ کی جگہ " کموڈیٹی کنٹرول اینڈ مینجمنٹ سسٹم" کے نام سے نیا محکمہ بنایا جائے گا۔

تجاویز میں کہا گیا ہے کہ نئے محکمہ کے ماتحت سپیشل سیکرٹری، زرعی مارکیٹنگ ، ڈی جی پرائس کنٹرول ہونگے ، نئے محکمہ"کموڈیٹی کنٹرول اینڈ مینجمنٹ سسٹم" میں کین کمشنر اور ڈائریکٹوریٹ فوڈ بھی ماتحت ہونگے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ انڈسٹری ، محکمہ فوڈ اور محکمہ زراعت کی پرائس کنٹرول کی تمام سرگرمیاں نئے محکمہ کے سپرد ہونگی۔

محکمہ آئی اینڈ سی نے محکمہ فوڈ  کو ختم کرنے اور نئے محکمہ کے قیام کے لئے تجاویز تیار کر لیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد باقاعدہ نئے محکمہ کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے