اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آئی جی پنجاب، سیکرٹری داخلہ پنجاب کا رات گئے کالا باغ میانوالی کا دورہ

27 Aug 2024
27 Aug 2024

(ویب ڈیسک) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے رات گئے کالا باغ میانوالی کا دورہ کیا۔

ترجمان پنجاب پولیس آئی جی پنجاب اور سیکرٹری ہوم پنجاب نے کالاباغ میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

آئی جی پنجاب اور سیکرٹری ہوم پنجاب نے دونوں مکاتب کو پرامن رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی، اتحاد اور رواداری کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر، علماء کرام، کمیونٹی لیڈرز، سکیورٹی اداروں کے تعاون سے امن کا قیام یقینی بنائیں گے۔

اس موقع پر حافظ زبیر حسن ڈویژنل امن کمیٹی لاہور، نائب مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور، مفتی راغب نعیمی چیئرمن اسلامی نظریاتی کونسل، قاسم علی قاسمی جامعہ المنظر ماڈل ٹاؤن لاہور اور علماء کرام سرگودھا و ڈسٹرکٹ میانوالی بھی ہمراہ تھے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم، ایس پی آر آئی بی اظہر یعقوب سمیت سینئر افسران بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے