اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

تمام اضلاع میں روٹی کی مقررہ قیمت پر فروخت یقینی بنائی جائے: مریم نواز

26 Aug 2024
26 Aug 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام اضلاع میں روٹی کی مقررہ قیمت پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے مری سے لاہور پہنچتے ہی پرائس کنٹرول پر خصوصی اجلاس کی صدارت کی جس میں وزیراعلیٰ کو سیکرٹری انڈسٹری احسان بھٹہ نے پرائس کنٹرول چیکنگ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران پاکستان ادارہ شماریات کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں اشیائے ضروریہ کے نرخ دیگر صوبوں کی نسبت سب سے کم ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے صوبے میں پرائس کنٹرول پر اظہار اطمینان کیا اور انتظامی کاوشوں کو سراہا، مریم نواز  نے صوبہ بھر میں روٹی کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس میں ہر ضلع میں اشیائے خور و نوش کے نرخوں کا الگ الگ جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے روٹی اور آٹا کے نرخ بھی معلوم کئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسی بھی شہر میں روٹی مقررہ نرخ سے زائد فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے، صوبہ بھر کے عوام کو کنٹرولڈ ریٹ پر آٹا فراہم کیا جائے۔

سینیٹر پرویز رشید ، چیئرپرسن ٹاسک فورس سلمیٰ بٹ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان ، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری زراعت اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے