اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

داتا گنج بخشؒ نے محبت، امن اور رواداری کا پیغام عام کیا: مریم نواز

26 Aug 2024
26 Aug 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حضرت داتا گنج بخشؒ نے محبت، احترام، امن اور رواداری کا پیغام عام کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے حضرت داتا گنج بخش علی بن عثمان الہجویریؒ کی دینی و روحانی خدمات کیلئے عقیدت کا اظہار کیا۔

مریم نواز شریف نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے 981 ویں عرس کے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا اور عرس میں آنے والے عقیدت مندوں کی بہترین میزبانی یقینی بنانے اور زائرین کیلئے مناسب انتظامات کی ہدایت کی۔

انہوں نے عرس پر سکیورٹی انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ کا بھی حکم دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس پر آنے والے زائرین ہمارے مہمان ہیں، ان کے ساتھ محبت سے پیش آئیں، زائرین اور عقیدت مندوں کو محبت اور احترام کے ساتھ لنگر پیش کیا جائے، سبیلوں پر رش سے بچنے کیلئے بہترین نظم و ضبط کا اہتمام کیا جائے۔

مریم نواز شریف نے پولیس وارڈن اور افسران کو عرس کے دوران ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے