اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پیپلزپارٹی عوام کے ریلیف کیخلاف بات کر کے اپنی ساکھ خراب کر رہی ہے، عظمیٰ بخاری

25 Aug 2024
25 Aug 2024

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کے ریلیف کیخلاف بات کر کے اپنی ساکھ خراب کر رہی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ بھائی! ایک طرف آپ پنجاب حکومت کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، دوسری طرف باہر آکر پنجاب کے عوام کو ملنے والے ریلیف کے خلاف بول رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کو پنجاب کے لوگوں کو ملنے والے ریلیف کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے، مریم نواز پنجاب میں 400 ارب سڑکوں پر اور بجلی کے بلز کم کر رہی ہیں جبکہ یہاں گھر بنانے کے لیے 15 لاکھ تک قرضے بھی مل رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں دوائی بھی مل رہی ہے اور ہسپتال بھی بن رہے ہیں، ایک ہارے ہوئے شخص کو پنجاب میں ہوتی ترقی کیوں نظر نہیں آتی سمجھ سے باہر ہے، آپ ایوان سے باہر لیکن پنجاب میں تو رہتے ہیں۔

وزیر اطلاعات ونشریات نے مزید کہا کہ میڈیا کے سامنے آپ عوام کے ریلیف کے خلاف بات کر کے اپنی ساکھ کو مزید خراب کر رہے ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے