اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں فاطمہ ثنا قومی ٹیم کی قیادت کریں گی

25 Aug 2024
25 Aug 2024

(دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کی کپتان کو تبدیل کر دیا، اب فاطمہ ثنا ایونٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گی۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 22 سالہ فاطمہ ثنا کو سینئر کرکٹر ندا ڈار کی جگہ کپتانی کے فرائض سونپ دیئے گئے ہیں اور یہ فیصلہ سلیکشن کمیٹی نے متفقہ طور پر کیا ہے۔

فاطمہ ثنا 41 ون ڈے انٹرنیشنل اور 40 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں جبکہ ایمرجنگ اور ڈومیسٹک ٹیموں کی قیادت کے فرائض بھی سرانجام دے چکی ہیں۔

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کیلئے پاکستانی سکواڈ میں فاطمہ ثناء (کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال (فٹنس سے مشروط)، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب اور طوبیٰ حسن شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے