اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ملک کے ساتھ غداری کرنیوالوں کا انجام بڑا بھیانک ہوتا ہے: اسحاق ڈار

25 Aug 2024
25 Aug 2024

(لاہور نیوز) ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جس نے ملک کے ساتھ غداری کی اس کا انجام بڑا بھیانک ہوتا ہے۔

داتا دربار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کلمے کی بنیاد پر بنا ہے، ماضی میں ملک دو لخت ہوا، ہم نے آدھا حصہ گنوا دیا، جنہوں نے ملک کو دولخت کیا ان کا حال بہت برا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خدمت کرکے نوکری کررہا ہوں، میں کبھی عہدوں کے پیچھے نہیں بھاگا، اللہ کا فضل ہے پہلے بھی وزیر خزانہ رہا،اس بار مجھے کئی ذمہ داریاں ملی ہیں، ڈپلومیٹک طور پر کہتے تھے پاکستان تنہائی کا شکار ہوگیا ہے، ہم نے نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بنایا تھا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہماری پچھلی حکومت کے بعد اگلے 4سال میں پاکستان 47ویں معیشت بن گیا، کہا جاتا تھا پاکستان کو بھنور سے نکلنے میں 15سال لگیں گے، نواز شریف کی حکومت میں اللہ کے فضل سے پاکستان کو مشکلات سے نکلنے میں صرف ساڑھے 3سال لگے۔

نائب وزیراعظم نے کہا 2013 میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ اور دھماکے ہوتے تھے، اگلے ساڑھے تین سالوں میں لوڈشیڈنگ ،دہشتگردی کا خاتمہ اور پاکستان 24ویں معیشت پر پہنچا، کوئی دو آرا نہیں کہ پاکستان نے گزشتہ چار سال میں معاشی طور پر نقصان اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں شہبازشریف دن رات تمام محاذوں پر محنت کررہے ہیں، شہباز شریف کی قیادت میں معیشت دوبارہ بحال ہوگی،ہم لوگوں کیلئے کام کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اقدام لائق تحسین ہے انہوں نے 2 ماہ کیلئے عوام کو بجلی بلوں میں 46 ارب روپے کا ریلیف دیا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ میں نے 1993 میں پہلا ایم این اے کا الیکشن لڑا، ہم نے فیصلہ کیا حکومت کا آغاز دربار شریف کے منصوبے سے ہوگا، سب سے پہلے داتا دربار میں جی ٹی روڈ سے انٹری والا منصوبہ بنایا، پہلے لاہور ویٹرنری ہسپتال کے ساتھ محفل سماع ہوا کرتی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اللہ کے کام ہوتے ہیں وہ جس سے بھی کام لے، اللہ کی ہم پر یکطرفہ مہربانی ہے، ہم تو گنہگار ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے