اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سپیکر قومی اسمبلی کا پارلیمنٹ ہاؤس کے ملازمین کے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا نوٹس

24 Aug 2024
24 Aug 2024

(لاہور نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس کے ملازمین کے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا سخت نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق نے ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز سجاد احمد خان کو شوکاز نوٹس جبکہ چار دیگر ملازمین کو حتمی وارننگ جاری کر دی، ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز سجاد احمد خان کو چارج شیٹ بھی جاری کی گئی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس ذرائع کے مطابق سجاد احمد خان نے تحریک انصاف کے دھرنے میں اپنے علاقے کے لوگوں کو بٹھایا تھا، سجاد خان کی ڈیوٹی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے چیمبر میں تھی، منع کرنے کے باوجود وہ علاقے کے لوگوں کو دھرنے میں لاتے رہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دیگر چار ملازمین کی ڈیوٹی سابق سپیکر اسد قیصر کے ساتھ تھی، چاروں ملازمین قومی اسمبلی کے ملازم ہوتے ہوئے خود دھرنے میں شامل رہے۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق چاروں ملازمین کو حتمی وارننگ نوٹس جاری کیا گیا ہے، قومی اسمبلی کے ترجمان نے ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز کو چارج شیٹ اور چار ملازمین کو وارننگ کی تصدیق کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے