اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹیسٹ کرکٹ کی بقا، آئی سی سی 15 ملین ڈالر کا فنڈ قائم کریگی

24 Aug 2024
24 Aug 2024

(ویب ڈیسک) آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کو بچانے کے لیے ملٹی ملین ڈالرز کا فنڈ قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

قبل ازیں بھارتی بورڈ نے اپنے ٹیسٹ کرکٹرز کو مالی  فائدہ پہنچانے کے لیے مراعاتی سکیم متعارف کرائی تھی، برطانوی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹیسٹ کرکٹ کے لیے کم از کم 15 ملین امریکی ڈالر کے فنڈ وقف کرنے پر غور کر رہی ہے، جس سے اس طرز کی کرکٹ کھیلنے  والے کھلاڑیوں  کی میچ  فیس میں اضافے کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی فرنچائز لیگز میں ٹیلنٹ کی  منتقلی سے نمٹنے میں مدد ملے گی، آسٹریلیوی کرکٹ بورڈ کے تجویز کردہ اقدام  کو اگلا چیئرمین بننے کی دوڑ میں سب سے آگے موجود سیکرٹری بی سی سی آئی جے شاہ کی  حمایت حاصل ہے ، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ بھی اس کا حمایتی ہے۔

یہ فنڈ ٹیسٹ کھلاڑیوں کے لیے میچ کی کم از کم فیس میں اضافہ کرے گا ، ٹیموں کو بیرون ملک دوروں پر بھیجنے کے اخراجات کو بھی پورا کیا جا سکے گا، یہ فنڈ ویسٹ انڈیز جیسے کرکٹ بورڈز کی مدد کرے گا جو فی الحال عالمی ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں  دیے جانے والے معاوضوں کا مقابلہ کرنے کے لیے برسر پیکار ہیں، رپورٹ کے مطابق مذکورہ فنڈ سے  ٹیسٹ کھلاڑی کو 10 ہزار ڈالرز کی ادائیگی ممکن ہو سکے گی، جدوجہد کرنے والے ممالک کے لیے بیرون ملک دوروں کے اخراجات ادا ہو پائیں گے۔

دریں اثنا آسٹریلیوی کرکٹ بورڈ کے سربراہ مائیک برڈ  نے اس تصور کی تا ئید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں رکاوٹوں کو دور کرنے اور ٹیسٹ کرکٹ کو بہتر سے بہترین بنانے کی ترغیب دینے کی ضرورت ہے۔

 یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس فنڈ سے تین امیر ترین کرکٹ ممالک  بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کو فائدہ پہنچنے کا امکان نہیں ہے ، وہ پہلے ہی اپنے کھلاڑیوں کو کافی  بہتر معاوضوں کی ادائیگی کر رہے ہیں، البتہ اس منصوبے کا انحصار آئی سی سی  کے براڈ کاسٹر سے مالی تنازع کے سازگار حل پر ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے