24 Aug 2024
(لاہور نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کی ٹرائی سروسز ٹیم نے چوتھی سی آئی ایس ایم ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں 5 تمغے جیتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے چیف وارنٹ آفیسر معید بلوچ نے 400 میٹر ریس میں گولڈ میڈل اور 200 میٹر ریس میں سلور میڈل حاصل کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان آرمی کے سپاہی محمد اختر نے 5 ہزار میٹر ریس میں کانسی کا تمغہ اور 10 ہزار میٹر ریس میں سلور میڈل حاصل کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چوتھی سی آئی ایس ایم ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز 16 سے 22 اگست تک وینزویلا کے شہر کراکس میں منعقد ہو رہی ہیں۔
پاکستان کی مسلح افواج کا دستہ صرف ٹریک، فیلڈ اور شوٹنگ کے مقابلوں میں حصہ لے رہا ہے۔