اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ارشد ندیم ایک بار پھر کراچی جانے کیلئے تیار،اولپمک چیمپئن شہر قائد کب جائیں گے؟جانئے

23 Aug 2024
23 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کو جیولین تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل دلوانے والے ارشد ندیم ایک مرتبہ پھر کراچی کا رخ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق 40 برس کے بعد پاکستان کواولمپک گولڈ میڈل دلوانے والے 27 سالہ ارشد ندیم پیر 26 اگست کو نجی بینک کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے۔اس موقع پر ان کو نقد انعام سے نوازا جائے گا۔

پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر دور نیزہ پھینک کر نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرنے والے ارشد ندیم نے پاکستان کو 32 برس کے بعد اولمپک میڈل دلوانے کا کارنامہ انجام دیا، وہ اولمپک کا انفرادی میڈل جیتنے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔

قبل ازیں عظیم فتح کے بعد جشن آزادی کے موقع پر کراچی آنے والے اولمپئن نے بانی پاکستان کے مزار پر بھی حاضری دی تھی جبکہ ارشد ندیم کو کروڑوں روپے کے انعامات سے نوازا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے