23 Aug 2024
(ویب ڈیسک) : ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کل چین روانہ ہوگی۔
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی آٹھ ستمبر سے سترہ ستمبر تک چین کے شہر ہیلینبر میں ہورہی ہے۔ جس میں پاکستان ، بھارت،جاپان،کوریا، ملائیشیا اور چین کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔قومی ٹیم ایونٹ سے مختلف پریکٹس میچز کھیلےگی، ٹیم کا تربیتی کیمپ ان دنوں اسلام آباد میں جاری ہے، عثمان شیخ اور ذیشان اشرف کھلاڑیوں کو ٹریننگ کروا رہے ہیں۔
دوسری جانب سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد کا کہنا ہے کہ ٹیم کےہیڈکوچ اور مینجر کا ابھی فیصلہ نہیں کیاگیا،روانگی سے پہلے اعلان کردیں گے۔