(ویب ڈیسک) ڈنمارک ایمبیسی سے محمد وسیم کا پاسپورٹ نہ ملنے کے باعث مالٹا میں ہونیوالی فائٹ میں پاکستانی باکسر کی شمولیت مشکوک ہوگئی ۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ڈنمارک کے ویزے کیلئے 22 جولائی کو پاسپورٹ جمع کرایا تھا، جو انہیں تاحال واپس نہیں لوٹایا گیا۔محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ڈبلیو بی ایف بینٹم ویٹ ٹائٹل فائٹ مالٹا میں شیڈول ہے لیکن اب تک انہیں ڈنمارک ایمبیسی سے پاسپورٹ نہیں ملا ہے اور فائٹ کی تیاریوں کے سلسلے تربیتی کیمپ میں مشکلات درپیش آرہی ہیں۔
پاکستانی باکسر نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ مجھے ایمبیسی سے پاسپورٹ واپس دلوانے میں مدد کی جائے تاکہ مالٹا میں 4 اکتوبر کو شیڈولڈ فائٹ کی تیاری کرسکوں۔محمد وسیم نے لکھا کہ 4 اکتوبر کو عالمی ٹائٹل کیلئے فائٹ ہے اور میرے پاس پاسپورٹ نہیں ہے۔