23 Aug 2024
(ویب ڈیسک) ڈولفن سکواڈ کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ایکشن،16 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتارملزمان کو تھانہ رائیونڈ، شادباغ، مغلپورہ و دیگرتھانوں کے حوالے کر دیا گیا۔
اشتہاریوں،عادی مجرموں،عدالتی مفروروں،چوری شدہ موٹر سائیکلوں کی برآمد گی کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔ڈولفن سکواڈ نے 2 اشتہاریوں سمیت 4 عدالتی مفروروں ،2 عادی مجرموں کو گرفتار کرلیا۔ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن نے سنیپ چیکنگ کے دوران 8 چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کیں۔ موٹر سائیکلوں کا ریکارڈ پولیس ایپ پر چیک کیا گیا تھا۔ گرفتارملزمان تھانہ رائیونڈ،شادباغ،مغلپورہ و دیگرتھانوں کے حوالے کردیا۔ ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ ای پولیس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے جرائم پیشہ کو نکیل ڈال رہا ہے۔