(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے 32 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تمام تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد مرتضیٰ کو ڈپٹی سیکرٹری چیف منسٹر آفس تعینات کر دیا گیا، طیب خان کو ڈپٹی سیکرٹری چیف منسٹر آفس تعینات کر دیا گیا، زاہد پرویز کو ایڈشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر کیپٹن (ریٹائرڈ) سمیع اللہ کو ایڈشنل سیکرٹری ویلفیئر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی تعیناتی مل گئی، ثقلین سلیم کو ڈپٹی سیکرٹری سٹاف ٹو چیف سیکرٹری تعینات کر دیا گیا، ثقلین سلیم سے ڈپٹی سیکرٹری سروس میٹرز کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔
تقرری کے منتظر امتیاز محسن کو ڈپٹی سیکرٹری ٹو چیف سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ، صولت ثاقب کو ممبر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم تعینات کر دیا گیا، تقرری کے منتظر طارق محمودکو ممبر پنجاب ریونیو اتھارٹی تعیناٹ کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نبیل اختر کو سپیشل سیکرٹری مارکیٹنگ اینڈ ڈویلپمنٹ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا، امین اویسی کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، محمد تنویر کی خدمات پنجاب ریونیو اتھارٹی کے سپرد کردی گئیں۔
عمر افتخار کی خدمات پنجاب ریونیو اتھارٹی کے سپرد کردی گئیں، طارق علی ڈی جی پی اے ایم آر اے تعینات کر دیا گیا، عنبرین چوہدری کو ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا، تقرری کے منتظر ساجد منیر کو ڈپٹی سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا۔